شام میں فرانسیسی جہادی ژاں مشعل کلین الباغوز پر حملے میں مارا گیا ، بیوی کی تصدیق

0
0

ایک ڈرون حملے میں میرا جیٹھ ہلاک ہوااور اس کے بعد مارٹر گولا لگنے سے میرا خاوند بھی مارا گیا،گفتگو
ےواین این
دمشق //فرانسیسی انتہا پسند ڑاں مشعل کلین گذشتہ ماہ شام میں ایک فضائی حملے میں زخمی ہونے کے بعد مارٹر گولا لگنے سے ہلاک ہوگیا ۔اس کی بیوی نے شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں داعش کے زیر قبضہ رہ جانے والے آخری گاو¿ں الباغوز میں فرانسیسی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خاوند کی ہلاکت کی تصدیق کی اور یہ بھی بتایا کہ اس حملے میں اس کا جیٹھ فابین بھی مارا گیا ۔ڈورتھی میکوائر نے الباغوز سے انخلا کے بعد داعش کے جنگجوو¿ں اور ان کے خاندانوں کی جانچ پرتال کے لیے مختص کردہ جگہ پر ا بتایا کہ ایک ڈرون حملے میں میرا جیٹھ ہلاک ہوگیا اور اس کے بعد مارٹر گولا لگنے سے میرا خاوند بھی مارا گیا ۔داعش کے خلاف جنگ آزما امریکا کی حمایت یافتہ شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف) کے جنگجو اس جگہ الباغوز سے نکالے گئے سیکڑوں افراد کی جامہ تلاشی لے رہے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا