کہااعداد و شمار کے بارے میں حکومت اور خارجہ سکریٹری کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں
یواین آئی
چنئیوزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے زیرانتظامکشمیر میں دہشت گردوں کے کیمپوں پر کی گئی فضائیہ کی کارروائی ‘فوجی حملہ’ نہیں تھی اور دہشت گردوں کے مارے جانے سے متعلق اعداد و شمار کے بارے میں حکومت اور خارجہ سکریٹری کی جانب سے دیئے گئے بیانات میں کوئی تضاد نہیں ہے ۔محترمہ سیتا رمن نے بالاکوٹ میں ہوائی حملوں میں 250دہشت گردوں کے مارے جانے کے بی جے پی کے صدر امت شاہ کے دعوے پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے ہلاک دہشت گردوں کی تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی تھی اور حکومت کی پوزیشن بھی وہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ خارجہ سکریٹری نے ایک بیان دیا تھا اور اس میں دہشت گردوں کے مارے جانے کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا تھا اور یہی حکومت ہند کا بھی موقف ہے ۔مسٹر گوکھلے نے فضائی حملے کے بعد کہا تھا کہ بالاکوٹ میں جیش محمد کے کیمپوں پر یہ حملہ غیر فوجی آپریشن اور جنگجو¶ں کی جانب سے کسی بھی ممکنہ حملے کو روکنے کے لئے کی گئی کارروائی تھی۔ واضح ر ہے کہ اس فضائی حملے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں نے حکومت سے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے بارے میں تفصیلی وضاحت کا مطالبہ کیا ہے اور کل فضائیہ کے سربراہ بریندر سنگھ دھنوا نے واضح کیا تھا کہ "ہم نے اپنے ہدف پر حملہ کیا اور ہلاک شدگان کی تعداد کا پتہ لگانا ہمارا کام نہیں ہے اور دہشت گردوں کی تعداد کے بارے میں کوئی بھی معلومات مرکزی حکومت ہی فراہم کرائے گی”۔ مسٹر دھنوا نے کہا ہے کہ "ہم یہ گنتے ہیں کہ ہم نے کتنے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے "۔ اسی معاملے میں محترمہ سیتا رمن کا یہ بیان آیا ہے ۔وزیر دفاع نے کہا کہ ان فضائی حملوں میں اس بات کویقینی بنایا گیا تھا کہ کوئی بھی عام شہری متاثر نہیں ہو اور وہ کوئی فوجی کارروائی نہیں تھی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ "ہم سے پہلے کی حکومتیں اور ہم بھی یہی کہتے رہے ہیں کہ دہشت گردی پاکستان سے پھل پھول رہی ہے اور یہ بہت طویل عرصے سے ہو رہا ہے ۔ یہ دہشت گرد پاکستان سے آکر ہم پر حملہ کر رہے ہیں۔ ہم ہی نہیں بلکہ ترقی پسند اتحاد حکومت نے بھی پاکستان میں چلنے والے دہشت گردانہ کیمپوں کے بارے میں ثبوت دیے تھے اور اب انہیں ہم پر اس طرح کا کوئ¸ حملہ نہیں کرنا چاہئے "۔ انہوں نے پاکستان کے عالمی سطح پر خود کے دہشت گردی سے متاثرہ رہنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر جھوٹ ہے اور اس نے اب تک کسی بھی دہشت گردی کے کیمپ کو تباہ نہیں کیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ممبئی میں 26/11 دہشت گردانہ حملے کے بعد اس کے سازشیوں کے بارے میں پاکستان کو مکمل ثبوت دیے گئے تھے لیکن پاکستان کی عدالتوں میں ان پر کوئی مقدمہ نہیں چلایا گیا۔