سلمان خان سدھو کی’ ’دی کپل شرما شو“ میں واپسی کے خواہشمند

0
0

نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر ’دی کپل شرما شو‘ سے نکالا گیا تھا
ےواین این
ممبئی ´´//بھارت کے مقبول ترین کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کے پروڈیوسر سلمان خان نوجوت سنگھ سدھو کی واپسی کے خواہش مند ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں پر پلوامہ میں حملے کے بعد ہندوانتہا پسندوں کے دباو¿ پر سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو”دی کپل شرما شو“سے نکال دیا گیا تھا اور ان کی جگہ ارچنا پورن سنگھ کو کپل کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر ’دی کپل شرما شو‘ سے نکالا گیا تھا جس پر شو کے میزبان کپل شرما نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سدھو پاجی کے ساتھ جو ہوا وہ ٹھیک نہیں ہے کیوں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، سدھو کو شو سے نکالنا کوئی حل نہیں اور نہ سدھو کے معاملے پر پراپیگنڈا ٹھیک ہے۔دوسری جانب ’دی کپل شرما شو‘ کی مقبولیت تو اپنی جگہ برقرار ہے اور سدھو کی جگہ ارچنا پورن سنگھ بھی براجمان ہیں لیکن کامیڈی پروگرام کے مداح اور خود شو کے میزبان کپل شرما بھی نوجوت سنگھ سدھو اور ان کی شاعری کو مس کررہے ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ شو کے پروڈیوسر سلمان خان نے بھی ارچنا سے صرف 20 قسطوں کا معاہدہ کیا ہے یعنی سدھو کی واپسی جلد ہی ممکن ہوسکے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا