مائیکل جیکسن کی مزید شرمناک تفصیلات منظر عام پر آگئیں

0
0

بی بی سی ریڈیو نے مائیکل جیکسن کے گانے چلانا مکمل بند کردیئے
ےواین این
نیویارک ´//امریکہ کے پاپ گلوکار مائیکل جیکسن نے عالمی سطح پر ایسی شہرت پائی کہ کم ہی لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔ ان کی موت کے بعد بھی ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے لیکن اب ایک ڈاکومنٹری میں ان کی کم عمر لڑکوں کے ساتھ بدفعلیوں اور ایک لڑکے ساتھ شرمناک شادی کی ایسی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں کہ ہر سننے والا دم بخود رہ جائے۔دی مرر کے مطابق 4گھنٹے دورانیے کی اس ڈاکومنٹری کا نام’ ’لیونگ نیورلینڈ‘ ‘ہے، جس کا پریمیئر امریکی ریاست اوٹاہ کے پارک سٹی میں ہونے والے سن ڈانس فلم فیسٹیول میں کیا گیا ہے اور یہ ڈاکومنٹری ایچ بی او اور چینل 4کی مشترکہ پروڈکشن تھی اور دونوں چینلز پر بیک وقت نشر کی گئی۔ اس میں یہ ہوشربا انکشاف کیا گیا ہے کہ مائیکل جیکسن نہ صرف ہم جنس تھے بلکہ بچوں میں جنسی رغبت رکھتے تھے اور انہوں نے متعدد بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔ ڈاکومنٹری میں مائیکل جیکسن کی زیادتی کا شکار ہونے والے دو مردوں کے انٹرویوز بھی شامل کیے گئے ہیں۔آنجہانی پاپ گلوکار پر بچوں کے ساتھ بدفعلیوں کے پے درپے الزامات سامنے آنے پر بی بی سی ریڈیو 2نے ان کے گانے اپنی ’پلے لسٹ‘ سے ہٹانے اور آئندہ نشر نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا