لازوال ڈیسک
جموں نیشنل مزدور کانفرنس کے صدر سبھاش شاستری نے یہاں ایک تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی گورنر سے اپیل کہ ساتویں پے کمیشن کے ایرئر کے متعلق لئے گئے فیصلے میں ترمیم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ پنشنروں کے مسائل ایک جیسے ہیں اسلئے انھیں عمر، جنس اور خدمات کی بنیاد پر نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے ۔جبکہ کسی بھی عمر سے تعلق رکھنے والے پنشنر افراد کے مسائل اور دشواریاں ایک جیسی ہی ہیںاور اس طرح کی درجہ بندی نہیں کی جاسکتی ہے۔شاستری نے ریاستی گونر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پنشنروں کے میڈیکل الاﺅنسز میں بھی اضافہ کیا جائے۔اس موقع پر راجن بابو، بی ایس جموال، سرندر کمار، رم،یش شرما و دیگران موجود تھے ۔