پلوامہ میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام کو گوں ناگوں مشکلات کا سامنا

0
0

فیس ادا کرنے کے باوجود بھی بجلی سے محروم رکھا جارہاہے :عوام
تنہاا یاز
پلوامہ پلوامہ میںبجلی کی آنکھ مچولی سے عوام کو گوناں گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بجلی کی نامعقول سپلائی اور بار بار کی خلل سے پورے ضلع میں عوام محکمے کے خلاف سراپا احتجاج مقامی لوگوں کے مطابق وہ وقت پرفیس ادا کرتے ہی اسکے باوجود بھی انہیں بجلی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ میں بجلی کٹوتی کے خلاف لوگوں میں سخت غم و غصہ پایا جارہاہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کو خبر دار کیا ہے کہ اگر بجلی کی کٹوتی کو بند نہ کیا جائے تو وہ مجبوراً سڑکوں پر آئیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری اس محکمے پرعائد ہوگی۔ نمائندے کے مطابق پلوامہ ٹاون میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے اس حوالے سے کئی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ ٹاون میں بجلی زیادہ تر غائب ریتی ہے اور یہ سلسلہ پچھلے کئی مہینوں سے جاری ہے جسے عوام کو زبردست مشکلات پیش آرہے ہیں۔ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ وقت پر بجلی فیس ادا کرتے ہیں اور اس کے باوجود بھی بجلی سے محروم رکھاجارہا ہے۔ عوامی حلقوں نے انتطامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر بجلی کی سپلائی کو یقینی نہ بنایاگیا تو وہ احتجاج کرنے سڑکوں پر آئیں گے جسکی تمام تر ذمہ داری پاور ڈپارٹمنٹ پرعائد ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا