جموں میں احتجاجی ریلی میںکئی تنظیموں سے وابستہ لوگوں نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
جموںآل انڈیا کنفیڈریشن برائے ایس ٹی، ایس سی اور او بی سی اور دیگر کئی تنظیموں کے اشتراک سے جموںمیں بھارت بندکال کے موقع پر ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جس کا آغاز والمکی مندر گاندھی نگر سے ہوا اور امبیڈکر چوک میں اختتام ہوا ۔اس موقع پر آل انڈیا کنفیڈریشن ، ادھی دھرم سماج، وال مکی سبھا گاندھی نگر، مزدور دستک یونین، وال مکی دھرم سماج، آل جموں و کشمیر او بی سی مہا سبھا، جموں و کشمیر گجر بکروال فیڈریشن، جموں مسلم فرنٹ ، این ایس او ایس وائی ایف اور دیگر کئی طبقات سے کئی لوگوں نے شرکت کی ۔وہیں آل انڈیا کنفیڈریشن برائے ایس ٹی، ایس سی اور او بی سی کے ریاستی صدر آر کے کلسوترہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منڈل کمیشن رپورٹ کا نفاذ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ آذادی سے ستر برسل بعد بھی او بی سی طبقات کی عوام نظر انداز کی گئی ہے ۔وہیں کلسوترہ نے او بی سی طبقہ کے دیگر مسائل پر بھی روشنی ڈالی ۔اس دوران شجاع ظفر خان، وجے اناریا، گارو بھٹی، ششی سیال، بنسی لال، چوہدری شوکت گجر، قاضی عمران، محمد شفیع بجاڑ، اشوک تھپا و دیگران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔