ٹرانسپورٹ یونین پونچھ کی جانب سے گاڑیوں کی آمد و رفت معطل کرنے کی کال

0
0

منڈی میں بھی دیکھا گیا کال کا مکمل اثر،عام عوام کو کرنا پڑا مشکلات کا سامنا
ظہیر عباس/وسیم حیدری
منڈی//ٹرانسپورٹ یونین پونچھ کی جانب سے منگل کو گاڑیوں کی آمد و رفت کو معطل کرنے کی کال دی گئی تھی جس کا اثر ضلع کے تحصیل منڈی میں بھی مکمل طور پر دیکھنے کو ملا – ذرائع کے مطابق یونین نے ARTO آفیسر پونچھ اور عملہ پر کام کو لیکر سست روی کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفتر میں جن کاغذات کو دیا جاتا ہے وہ عرصہ دراز تک وہیں پڑے رہتے ہیں جس وجہ سے بغیر پرمٹ اور لائسنس کی تجدید کے گاڑیوں کو چلایا جا رہا ہے اور ایسے میں اگر کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو نہایت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا – منڈی کے ٹرانسپورٹ ایجنٹ سے جب اس سلسلہ میں بات کی گئی تو انہوں نے کہاکہ اے آر ٹی او دفتر میں نہایت ضروری کاغذات کو روکا جا رہا ہے اور عرصہ دراز سے گاڑیوں کو پرمٹ اور ڈرائیوروں کے لائسنس کی تجدید کے بغیر چلایا جا رہا ہے لیکن دفتر میں کسی کو بھی اس سلسلہ میں کوئی فکر نہیں ہے کہ کہیں آنے والے وقت میں اس سے ہمیں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑ جائے – ان کا کہنا تھا کہ پونچھ اور منڈی ٹرانسپورٹ یونین کی کال پر آج مکمل طور پر گاڑیوں کی آمد و رفت مفلوج رہی اور اگر آنے والے وقت میں ہمارے کام جلد سر انجام نہیں پائے تو ہم یہ قدم دوبارہ اٹھائیں گے – واضح رہے کہ ٹرانسپورٹ معطل رہنے کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے بھی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صبح سے بچے بوڑھے جوان عورتیں سب پریشان ہیں کیونکہ انہیں اپنے کاموں کو سر انجام دینے کے لئے یا گھر پہنچنے کے لئے گاڑی فراہم نہیں ہو رہی – ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ یونین کی مانگوں کو جلد پورا کیا جانا چاہیے تاکہ اس وجہ سے عام لوگ کو مزید دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا