بی ایم او درہال اشرف کوہلی کے تبادلے پر الوداعی تقریب کا اہتمام

0
0

تبریز ملک
درہال بی ایم او درہال اشرف کوہلی کو شاندار طریقے سے در ہال کے معززین شہریوں نے الوداع کیا جنہوں نے اپنے ایک سالہ دور میں لوگوں کو پریشان نہیں ہونے دیا اور ان کے یہاں سے تبادلے پر عوام اور ملازمین نے بی ایم او اشرف کوہلی کے حق میں محکمہ صحت نے پارٹی کا اہتمام کیا جس کی صدارت ڈاکٹر سجاد ملک نے کی اس موقع پر درہال کے معززین نے شرکت کی اور اشرف کولی شاندار طریقے سے الوداع کیا۔وہیں مقررین نے تقریب کے دوران کہا کہ موصوف نے اپنے ایک سالہ دور کے دوران لوگوں کو در بدر کی ٹھوکریںکھانے سے بچایا۔اس دوران محکمہ میں خدمات انجام دے رہے ملازمین نے ان کے تبادلے پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔تقریب میں ڈاکٹر بلال ماٹو، ڈاکٹر لیاقت ،ڈاکٹر اندر جیت سنگھ ،ڈاکٹر ثمینہ ملک، ڈاکٹرمسافر ملک ،کیپٹن اعظم ،یعقوب سوز، محمد ریاض ،محمد یونس، محمد امین ،محمد فضیل، محمد خلیل ،محمد فاروق اورمحمد شبیر ملک موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا