ےوین این
برلن ´//جرمن حکومت نے دہشت گردی کے انسداد کے لیے مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ تین مقامی نشریاتی اداروں کی ایک مشترکہ رپورٹ کے مطابق اگر دہشت گردی کے کسی واقعے میں کوئی دوہری شہریت رکھنے والا شہری ملوث پایا گیا، تو اس کی جرمن شہریت منسوخ کر دی جائے گی۔اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جرمن وزارت داخلہ اور وزارت انصاف کے مابین اس منصوبے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ ماضی میں ان دونوں وفاقی وزارتوں کے مابین اختلاف رائےکی وجہ سے اس نئے قانون پر عمل درآمد نہیں ہو سکتا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ نئے ضوابط فوری طور پر نافذ کر دئیے جائیں گے۔