مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے دو فلسطینیوں کو فائرنگ سے شہید کردیا،ایک گرفتار

0
0

تین فلسطینی شہریوں نے اپنی کاراسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دی جس سے ایک افسرشدید زخمی ہوگیا،صیہونی بیان
ےوین این
مقبوضہ// مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے میں اپنی کار اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دینے والے دو فلسطینیوں کو اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار کر شہید کر دیاجبکہ ایک زخمی ہوگیاجنہیں گرفتارکرلیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے میں اپنی کار اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دینے والے دو فلسطینیوں کو اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار کر شہید کر دیا،بیان کے مطابق فلسطینی شہریوں کے اس حملے میں ان کا ایک فوجی افسر شدید زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ پیر چار مارچ کو پیش آیا۔ ملکی میڈیا نے بتایا کہ فلسطینی حملہ آوروں کی تعداد تین تھی، جن میں سے دو کو شہید کردیاگیا۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے اپنے ایک روایتی بیان میں اس واقعے کو فوجیوں پر دانستہ کار چڑھا دینے کا واقعہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ تین میں سے دو فلسطینیوں کو موقع پر ہی فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا جبکہ تیسرا معمولی زخمی ہو گیا، جسے گرفتار کر لیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا