’اپنا حواس برقرار رکھناکمال ہے‘

0
0

ابھینندن ، تم نے تاریخ رقم کی: وزارت دفاع
یواین آئی

نئی دہلیپاکستان کے لڑاکا طیارے ایف -16 کو تعاقب کرنے کے دوران دشمن کے قبضے میں پہنچے ونگ کمانڈر ابھینندن ورھمان نے جس اولالعزمی اور بہادری کا ثبوت دیا، اس کی پورے ملک میں ستائش ہورہی ہے اور ہفتہ کو وزارت دفاع نے بھی ونگ کمانڈر کے جذبے کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سچے سپوت نے تاریخ رقم کی۔ونگ کمانڈر کی بہادری کی کہانی میں وزارت دفاع کے ترجمان کے ٹوئٹر ہینڈل پر کہا گیا ہے “آپ نے اپنی زندگی کو دا¶ پر لگا کر ملک کے اعزاز کا دفاع کیا۔ انتہائی بحران کی گھڑی میں آپ نے اپنا حواس برقرار رکھتے ہوئے حوصلہ کوبرقرار رکھا۔ ابھینندن ، آپ نے تاریخ رقم کی۔ آپ میں ہمیں ہندوستانی مسلح افواج کی بہترین صفات ملی ہے ۔ واہ، ایئر وارئیر، آپ کو اور طاقت ملے ”۔ ابھینندن کی ملک واپسی کے لئے پورا ملک بے چین تھا اور کل پاکستان سے ہندوستانی سرحد پران کی ایک جھلک پانے کے لئے واگہہ سرحد کے قریب لوگوں کا ہجوم امڈ پڑا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ونگ کمانڈر کی گھر واپسی پر خیر مقدم کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہ ان کی مثالی جرات پر ملک کو فخر ہے ۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، "ملک میں آپ کا استقبال ہے ونگ کمانڈر ابھینندن۔ ملک کو آپ کی مثالی جرات پر فخر ہے ۔ ہماری سیکورٹی فورسز 130 کروڑ ہندوستانیوں کے لئے تحریک ہے ، وندے ماترم”۔قابل ذکر ہے کہ 14 فروری کو جموں و کشمیر کے پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوانوں کے شہید ہونے کے بعد ہندوستان نے 26 فروری کو پاکستان کے دہشت گردی کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی تھی۔اس سے بوکھلائے پاکستان نے دوسرے دن اپنے ایف -16 لڑاکا طیارے سے جموں و کشمیر میں ہندوستانی فوجی ٹھکانے پر حملے کی کوشش کی تھی جسے بہادر بیٹے ابھینندن نے ناکام کر دیا لیکن اس دوران ان کا مگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ وہ ہوائی جہاز سے پیراشوٹ سے اترے لیکن بدقسمتی سے ان کے قدم پاکستان کی سرحد میں پڑے جس کے بعد انہیں پاکستان نے حراست میں لے لیا۔ونگ کمانڈر نے وہاں حیرت انگیز جرات کا ثبوت دیا. اس کے بعد ہندوستانی قیادت اور سفارت کاری کی بدولت پاکستان پر بین الاقوامی دبا¶ پڑا جس سے اسے ابھینندن کو تقریباً 60 گھنٹے کے اندر وطن روانہ کرنا پڑا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا