ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے جی ایم سی جموں کا دورہ کیا

0
0

مانسر حادثے میں ہوئے زخمی افراد سے کی ملاقات
لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے پارٹی کے دیگر لیڈران کے ہمراہ جی ایم سی جموں میں دورہ کر کے مانسر حادثے میں ہوئے زخمی افراد سے ملاقات کی ۔وہیں میڈیکل سپرنٹنڈینٹ ڈاکٹر دارا سنگھ کے ہمراہ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں بھی زخمیوں سے حال جانا جہاں انہیں اس بات کی جانکاری دی گئی کہ 39مریضوں کو جی ایم سی میں لایا گیا جن میں سے ایک دم توڑ بیٹھے ،دو کی حلات نازک اور دیگر36خطرے سے باہر ہیں۔وہیں ڈاکٹر کمال نے طبی عملہ سے کہا کہ ہر ممکن علاج میں کسی قسم کی کمی نہ آئے جبکہ زخمیوں ے ڈاکٹر کمال سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بس میں 47مسافر سوار تھے اور پانچ سو روپئے ہر سواری سے کرایا وصول کیا گیا تھا جو اصل سے دوگنا ہے اور کئی گاڑیاں چار گنا زیادہ کرایہ وصول کرتی ہیں۔ڈاکٹر کمال نے اس موقع پر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اہم اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ جموں سرینگر شاہراہ پر مسافروں کو مصیبتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا