لازوال ڈیسک
جموںبھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابہینندن وردمان جو اپنے طیارے کے پاکستان میں گر جانے کے بعد پاکستان افواج کے قبضے میں تھے واپس اپنے وطن لوٹ چکے ہیں اور اسی سلسلہ میں پورے ملک میں ایک جشن کا ماحول ہے اسی سلسلہ میں خواتین کلب میری پہچان کی جانب سے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میں خوشی کا ماحول دیکھنے کو ملا ۔واضح رہے ابہینندن وردمان جو ہند فضائیہ کے پائلٹ ہیں کو واہگہ بارڈر سے ہندوستان پہنچایا گیا جس کے بعد پورے ملک میں ایک خوشی کا ماحول ہے اور خواتین کلب میری پہچان کے منتظمین نے بھی اس خوشی کے ماحول میں اپنے طریقے سے خوشی منائی ۔وہیں تنظیم کی چیئر پرسن سندھیہ گپتا نے کہا کہ ہمیں ہندوستانی ہونے پر فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنگ مسئلوں کا حل نہیں۔