سابقہ وزےر اور پی ڈی پی سینئر لےڈر قاضی محمد افضل کا انتقال

0
0

کئی سماجی اورسےاسی تنظےموں کا اظہار تعزےت
مختار احمد
گاندر بلپی ڈی پی کے سینئر لےڈر اور سابقہ وزےر قاضی محمد افضل جمعہ کی شام صورہ میڈےکل انسٹیچوٹ مےں انتقال کر گئے قاضی افضل کو بدھوار کو نازک حالت مےں سکمز مےں داخل کےا گےا جہاں اُنہوں نے جمعہ کی شام آخری سانس لی ۔80 سالہ قاضی محمد افضل سال 2002مےں پی ڈی پی امیدوار گاندربل سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے اُنہوں نے نےشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ کو شکست دی انتخابات مےں کامےابی حاصل کرنے کے بعد پی ڈی پی کانگرےس کی مخلوط سرکار مےں وہ پی اےچ ای ارےگےشن اور جنگلات کے کابےنہ وزےر رہے ۔تاہم سال 2008مےں امرناتھ زمےن تنازعہ معاملے پر اُٹھے بھوال کے نتےجے مےں پی ڈی پی نے کانگرےس سے اتحاد توڑ کر اپنی حمائت واپس لی اور سال 2008مےں ہوئے انتخابات مےں پھر پی ڈی پی نے قاضی افضل کو انتخابات میں اتار تاہم عمر عبد اللہ نے اس بار قاضی افضل کو 8ہزار سے زےادہ ووٹوں سے شکست دے کر سےٹ پر قبضہ کےا جبکہ سال 2014میں انتخابات مےں پی ڈی پی نے اےک بار پھر قاضی افضل پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انتخابات مےں کھڑ اکےا تاہم اس بار بھی قاضی افضل جےت حاصل نہ کر سکے اور اُن کو اپنے حرےف نےشنل کانفرنس کے شےخ اشفاق جبار سے صرف 7سو ووٹوں سے شکست دی ۔قابل ذکر بات ےہ ہے کہ قاضی افضل کے ممبر اسمبلی رہنے کے دوران گاندربل مےں درجنوں ترقےاتی پروجےکٹوں کا آغاز ہو ا جن مےں سے کئی مکمل کئے گئے جبکہ کچھ ابھی زےر تعمےر ہےں مقامی لوگوں نے قاضی افضل کے دور حکومت کو گاندربل کے لئے اےک سنہری دور قرار دےا ۔قاضی افضل کے انتقال پر کئی سماجی ،مذہبی انجمنوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے اظہار تعزےت کےا ۔مرحوم کی نماز جنازہ لار گاندربل مےں صبح ساڑھے گےارہ بجے ادا کی گئی جس مےں سےنکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا