سابق ڈپٹی اسپیکر جموں و کشمیر نے کانگریس کا دامن تھاما

0
0

پلوامہ حملے کے سوگ میں ہم نے سیاسی سرگرمیاں مسترد کر دیں:غلام نبی آزاد
لازوال ڈیسک
جموںآل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور راجیہ سبھا میںخزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد کی موجودگی میں سابق ڈپٹی اسپیکر غلام حیدر ملک سابق ایم ایل اے بنی اور دویندر سنگھ بندو معروف لیڈر بسوہلی کٹھوعہ نے کانگریس کا دامن تھاما۔اس موقع پر اقبال ڈار ریٹائرڈ ایئر افسر اور گلزار احمد شان نے بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کی جنکا پارٹی کارکنان نے خیر مقدم کیا ۔وہیں تقریب میں پی سی سی صدر جی اے میر ،سابق پی سی سی چیف پیر زادہ محمد سعید ، تارا چند ، مدن لال شرما، مولا رام، رمن بھلا، جی ایم سروڑی،۔ اعجاز احمد خان، ایم ایس نیاز، راوندر شرما، آر ایس چب، وقار رسول، یوگیش ساہنے، ڈاکٹر منوہر لال شرما، ٹھاکر بلبیر سنگھ ، ٹھاکر منموہن سنگھ ، چوہدری شاہ محمد، ایس ایس چھنی، نریش گپتا، سبھاش گپتا و دیگران موجود تھے۔اس موقع پر غلام نبی آزاد نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بہادر پائلٹ وطن واپس آ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے کے سوگ میں کانگریس جماعت نے تمام سیاسی تقریبات کو مسترد کر دیا لیکن حکمران جماعت نے ایسا نہیں کیا اور اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی۔موصوف نے کہا آرمی اور سکیورٹی فورسز کسی ایک جماعت یہ طبقہ سے تعلق نہیں رکھتی وہ ایک ملک سے تعلق رکھتے ہیں،ان کی خصولیابیاں ہماری کامیابیاںہیںاور پورے ملک کی کامیابی ہے اور ان کی کامیابی پر سیاست کرنا بدقسمتی ہے۔وہیں غلام نبی آزاد نے دفعہ 35Aپر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خطے یا مذہب کا مسئلہ نہیں ہے اور تینوں خطوں کی عوام ریاست کے خصوصی درجہ کے حق میں ہے ۔اس سے قبل غلام نبی آزاد نے حد متارکہ پر جاری کشیدگی کے متعلق جانکاری حاصل کی اور اظہار تشویش کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا