”طلباءکے امتحان کا مہینہ ۔ لو وولٹیج دے کر محکمہ بجلی بھی لے رہا ہے امتحان

0
0

اکھل بھارتیہ طلباءاکائی نے بڈولا پنچائت میں بجلی کی ناقص کارکردگی پر جتایا اعتراض
ونے شرما
ادھمپور//آج اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد طرف بڈولا پنچایت میں بجلی کے مسئلے کو لے میمورنڈم سونپا گیا۔جس صوبائی صدر پردیپ جموال نے کہا کہ میں خود اس پنچایت کا رہنے والا ہوں اور گزشتہ سات آٹھ ماہ سے بڈولا پنچایت کے اندر بجلی کی لو وولٹیج ہونے کی وجہ سے طلباءکو ہی نہیں بلکہ گاو¿ں میں رہنے والے ہر شخص کو وقت آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مارچ کا مہینہ ہے جس میں ہر اسکول کلےجےس میں طلباءکے امتحانات چل رہے ہیں جب طلباکو پڑھنا پڑتا ہے اور لو وولٹیج ہونے کے سبب وہ پڑھ نہیں پاتے ہیں لیکن انتظامیہ کی طرف سے کوئی بھی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے ۔بڈولا پنچایت کے اندر ڈھائی سو کے وی کا ٹرانسفارمر لگا ہے جس سے تقریبا 390 گھروں میں بجلی جا رہی ہے اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے بڑی بار ٹرانسفر خراب ہواجموال نے کہا کہ جس طرح سے گاو¿ں کے لوگوں کے ساتھ یہ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے اب گاو¿ں کے لوگ برداش نہیں کریں گے کیونکہ ہم لوگ بھی بجلی کا بل دیتے ہیں ادھمپور شہر کے لوگ بھی بجلی کا بل دیتے ہیں پھر گاو¿ں میں 24 گھنٹے لائٹ کیوں نہیں ہے انتظامیہ کہاں پر سو رہی ہے کب تک گاو¿ں کے لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا رہے گا۔انہوں نے پی ڈی ڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد بڈولا پنچایت کے اندر ایک اور نیا ٹرانسفارمر لگایا جائے تاکہ لو وولٹیج کا مسئلہ ختم کیا جائے دوسرا وہاں پر 24 گھنٹے لائٹ ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا