تحصیل سرنکوٹ میں مستحق افراد کے نام بی پی ایل فہرستوںسے غائب

0
0

عوام میں اضطرابی کیفیت پائی جا رہی ہے
افتخار جعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ // تحصیل سرنکوٹ میں مستحق افراد بی پی ایل فہرستوںسے غائب جبکہ مالدار لوگ بی پی ایل زمرے میں شامل کئے گے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کئی افراد راشن کارڈ فہرستوںسے ہی باہر نکال دیئے گے ہیں جس سے لوگوں میں اضطرابی کیفیت پائی جا رہی ہے۔ سال 2011 میں ہوئی مردم شماری کے مطابق کئی افراد راشن فہرستوں سے غائب ہیں جو اس وقت بے حد مشکلات کا سامنا کر کر رہے ہیں۔ راشن کارڈ چونکہ ایک ضروری سند قرار دی گئی ہے اس وجہ سے لوگوں کو دربدر کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں۔ باریک بینی سے جائزہ لئے جانے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ متعدد جگہوں پر مالدار اور اثرورسوخ والے لوگ بی پی ایل زمرہ میں شامل ہیں جب کہ غریب اور مستحق لوگوں کی اکثریت بی پی ایل زمرے سے باہر رکھی گئی ہے جو کہ سراسر ذیادتی ہے۔ سابقہ مخلوط سرکار کے دور اقتدار میں جب سابق وزیراعلی محترمہ محبوبہ مفتی نے ضلع صدر مقام ڈاک بنگلہ پونچھ میں عوامی دربار منعقد کیا تھا اس وقت بھی کم و بیش ہر تحصیل کے وفود نے مطالبہ کیا تھا کہ مستحق افراد کی کافی تعداد بھی پی ایل زمرے سے باہر ہے جس کے لئے ازسرنو سروے کرائے جانے کی مانگ بھی کی گئی تھی۔اس وقت لوگوں نے مزید کنبہ جات کو بی پی ایل زمرے میں لانے کی اجازت طلب کی تھی تاکہ مستحق افراد جو خط افلاس سے نیچے زندگی گزر بسر کر رہے ہیں کو بی پی ایل زمرے میں شامل کیا جائے۔ جس پر انہوں نے یقین دہانی کروائی تھی کہ متعلقہ محکمہ کے منسٹر سے بات کرکے اس بارے میں ٹھوس اقدام اٹھائے جائیں گے لیکن اس کے بعد کچھ عرصہ کے گزرتے ہی سیول حکومت ختم ہو گئی۔ اور اس طرح بیچارے مستحق افراد کو اپنا حق نہ مل سکا۔ متعدد افراد نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ ضلع پونچھ میں سینکڑوں کی تعداد لوگ ایسے موجود ہیں جو اہل و عیال دار ہیں اور راشن کارڈ فہرستوں سے ہی غائب ہیں۔ علاوہ ازیں غریب خط افلاس سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے بے شمار لوگ ایسے موجود ہیں جو بی پی ایل فہرستوں سے باہر ہیں عوام نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر پونچھ ذاتی مداخلت کر کے گورنر انتظامیہ سے اس بارے میں اقدام اٹھانے کے لئے عرضداشت پیش کریں تاکہ مستحق افراد کو بی پی ایل زمرے میں لایا جاسکے ساتھ ہی جو لوگ راشن کارڈ فہرستوں سے ہی غائب ہیں کیلئے بھی کوئی ٹھوس اقدام اٹھایا جائے تاکہ عوام کو مشکلات سے نجات حاصل ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا