پٹرول پہنچتے ہی گاندربل کے پٹرول پمپوں پر لوگوں کااژدہام

0
0

مختار احمد
گاندر بلگزشتہ کئی دنوں سے جموں سری نگر قومی شاہراہ لگاتار بند رہنے کی وجہ سے وادی میںپٹرول کی قلت پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ سے عوام کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پٹرا نیز اکثر لوگوں نے نیجی گاڑیوں کو گھر میں ہی بند رکھنے کو مناسب سمجھا۔تاہم پٹرول سے بھرے ٹینکر وادی پہنچنے کے بعد وادی میں لوگوں نے راحت کی سانس لی۔اس ضمن میںگاندربل میں قائم پٹرول پمپوں پر پٹرول پہنچتے ہی پمپوں پر لوگوں کا ہجوم امڈ پڑاا جس کی وجہ سے پٹرول کی تقسیم کاری میں زبردست مشکلات پیش آئیں لیکن ضلع انتظامیہ نے پمپوں پر پولیس دستے تعینات کئے جنہوں نے پٹرول کی تقسیم کاری میں معاونت کی تاہم کئی گاڑی مالکان نے بتایا کہ بلیک میں فروخت کرنے والے پٹرول کی مصنوعی قلت کرتے ہیں اور پمپوں پر وہی بھیڑ جمع کرتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا