ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت کرانے کے لئے تیار ہیں:روس

0
0

’وہ چاہیں توہم تیارہیں‘

یواین آئی

ماسکوروس نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان اور پاکستان چاہیں تو وہ دونوں ممالک کے درمیان تناو¿ کو ختم کرنے کے لئے بات چیت کرانے کے لئے تیار ہیں۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تناو¿ کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں خبررساں ایجنسی تاس سے کہا ہے کہ ”اگر وہ چاہیں تو ہم یقینی طور سے ایسا کریں گے۔“واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے پلوامہ میں 14 فروری کو سلامتی دستوں کے قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تناو¿ کا ماحول ہے۔ اس حملے میں 40 جوان شہید ہوگئے تھے اور جیش محمد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ہندوستان نے پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔ ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ اس نے پاکستان کو اس حملے کے پس پردہ پاکستانی فوج اور اس کی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہونے کا ثبوت مہیا کرایا ہے۔ہندوستان نے منگل کو پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں وا قع دہشت گردوں کے کیمپوں پر ہوائی حملہ کیا تھا اور پاکستانی فضائیہ نے بدھ کو جموں وکشمیر میں ہندوستانی فوج کے ٹھکانوں کو ہدف کرکے حملے کی کوشش کی تھی۔اس دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے جنگی طیاروں کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا