ہندوستان ، پاکستان سے کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا

0
0

ہندوستان مسلسل ذمہ داری اور تحمل کے ساتھ کام کرتا آ رہا ہے:سشما سوراج
یواین آئی

ووژینپاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بڑی کارروائی کرنے کے ٹھیک اگلے ہی دن بدھ کو ہندوستان نے بین الاقوامی برادری کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اسلام آباد کے ساتھ کشیدگی کو اور نہیں بڑھانا چاہتا ہے ۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے چین کے شہرووژن میں روس- ہندوستان-چین (آرآئی سی) گروپ کے وزرائے خارجہ کی 16 ویں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا“ محترم حاضرین ، یہ (بالاکوٹ کارروائی) فوجی مہم نہیں تھی، کسی بھی فوجی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے ”۔اس کارروائی کا محدود مقصد دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ٹھکانوں کے خلاف فیصلہ کن قدم اٹھانا تھا۔ ہندوستان کشیدگی کو اور نہیں بڑھانا چاہتا ہے ۔ہندوستان مسلسل ذمہ داری اور تحمل کے ساتھ کام کرتا آ رہا ہے ”۔مسز سوراج نے کہا کہ جیش محمد کاکردار (پلوامہ واقعہ میں) قبول کرنے سے پاکستان کے ‘مسلسل انکار’ کے بعد ہی حکومت ہند نے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا“نشانہ سب سے بڑے دہشت گرد کیمپ کو بنایا گیا اور کسی بھی شہری کو ہلاک نہیں ہونے دیا گیا”۔مسز سوراج نے کہا کہ جموں کشمیر کے پلوامہ میں 14 جنوری کو ہونے والا دہشت گردانہ حملہ“تمام ممالک کے لئے دہشت گردی کے تئیں زیرو ٹالرینس اپنانے کی ضرورت کے واسطے ایک خوفناک انتباہ تھا”۔اس سے پہلے مسز سوراج نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔خیال رہے منگل کو پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف ہندوستان کی ایک بڑی کارروائی کے بعد یہ مسز سوراج کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے ۔دریں اثناءچین کے دورے پر گئیں وزیر خارجہ سشما سوراج نے چین کے شہر ووژین میں بدھ کو چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے دو طرفہ بات چیت کی۔مسز سوراج یہاں روس، ہندوستان اور چین (آرائی سی) کے وزراءخارجہ کی 16 ویں میٹنگ میں شرکت کریں گی۔سہ فریقی گروپ آرآئی س¸ کے وزراءخارجہ کی اسٹریٹجک طور پر اہم میٹنگ میں مشاورت کے ایجنڈے میں دہشت گردی کا مسئلہ سب سے اوپر ہو گا۔چین میں ہندوستان کے سفیر وکرم مشر¸ نے مسز سوراج کے پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔منگل کو پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف ہندوستان کی ایک بڑی کارروائی کے بعد یہ مسز سوراج کا پہلا بیرون ملک دورہ ہے ۔آرآئی س¸ کی سہ فریقی میٹنگ کے علاوہ مسز سوراج کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لا¶روف کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کا بھی امکان ہے ۔وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق آرآئی س¸ کی میٹنگ میں بین الاقوامی حالات ، علاقائی واقعات، دہشت گردی جیسے عالمی مسائل اور سہ فریقی تبادلہ اور سرگرمیوں پر گفت و شنید ہو گی۔آرآئی س¸ کے وزراءخارجہ کی گزشتہ میٹنگ 11 دسمبر 2017 کو نئی دہلی میں ہوئی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا