طالبہ کو سڑک پر نوجوان نے پٹرول ڈال کر آگ لگادی

0
0

یو این آئی
حیدرآبادکالج جانے کے دوران ڈگری کی ایک طالبہ پر سڑک پر نوجوان نے پٹرول ڈال کر آگ لگادی جس کے نتیجہ میں یہ طالبہ شدید طورپر جھلس گئی۔یہ لرزہ خیز واقعہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے ہنمکنڈہ کے رام نگر میں آج صبح پیش آیا۔یہ نوجوان بائیک پر لڑکی کے قریب پہنچا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے اپنے ساتھ لائی ہوئی بوتل سے پٹرول اس پر ڈال دیااور آگ لگادی ۔لڑکی نے مدد کے لئے چیخ پکار کی تاہم اس نے لڑکی کو بچانے کی کوشش کرنے والے راہگیروں کو ڈرادھمکا کر ان کو ایسا کرنے سے باز رکھا۔اس واقعہ میں شدید طورپر جھلس جانے والی طالبہ کو علاج کے لئے فوری طورپر ایم جی ایم ا سپتال منتقل کردیاگیا۔اس واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ڈاکٹرس نے بتایاکہ یہ لڑکی 90فیصد تک جھلس گئی ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے ۔ اس لڑکی کی شناخت راولی راو کے طورپر کی گئی ہے جو ہنمکنڈہ کے واگ دیوی ڈگری کالج کی بی ایس سی سال آخر کی طالبہ تھی۔اطلاع ملتے ہی ہنکمنڈہ کے اے سی پی چندرئیا ،سرکل انسپکٹر سمپت کمار فارنسک کی ٹیم کے ساتھ مقام واقعہ پہنچے اور سراغ جمع کرنا شروع کردیا ۔پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ لڑکا جس کی شناخت اویناش کے طورپر کی گئی ہے ، بھی اسی کالج میں لڑکی کا ساتھی تھا۔ شادی سے انکار پر اس نے لڑکی پر پٹرول ڈال کر آگ لگادی ۔تمام کی آنکھوں کے سامنے اس واقعہ کے پیش آنے کے سبب مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے جنہوں نے اس اویناش کوسخت سزا دینے کامطالبہ کیا۔اسی دوران راوالی کے رشتہ داروں اوروالدین نے اس سے انصاف کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کالج کے باہر احتجاج کیا۔اس لڑکی کی شدید جھلسی ہوئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پولیس نے اویناش کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کالج کے قریب ہی پیش آیا۔راوالی کا تعلق ضلع کے سنگال منڈل کے رامچندراپورم گاوں سے ہے جبکہ اویناش کاتعلق ضلع کے وردھناپیٹ منڈل کے چنارام گاوں سے ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا