پاکستان کا دعویٰ-ہندوستانی فضائیہ کے دو طیارے گرائے ،پائلٹ گرفتار

0
0

یواین آئی
اسلام آبادپاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے بدھ کے روز سرحد کی خلاف ورزی کرنے پر دو ہندوستانی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا اور ایک پائلٹ کو گرفتار کیا ہے ۔فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ “پاکستانی فضائیہ کی آج صبح کارروائی کے جواب میں ہندوستانی ایئر فورس نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی۔پاکستانی ایئر فورس نے ہندوستانی فضائیہ کے دو طیارے پاکستانی فضائی علاقہ میں مار گرائے ۔ان میں سے ایک طیارہ اے جے اینڈ کے میں گرا جبکہ دوسرا کشمیر میں گرا۔ایک ہندوستانی پائلٹ کو فوج نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو دیگر علاقہ میں ہی ہیں۔قابل غور ہے کہ 14فروری کو پلوامہ حملہ کے بعد ہندوستان کی جانب سے بالاکوٹ میں جیش کے دہشت گردی کے اڈوں پر منگل کی صبح بڑی کارروائی کی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا