دفعہ35A کشمیریت کی پہچان

0
0

چھیڑ چھاڑ کسی بھی صورت میں قبول نہیں۔ شاہ پوری
سید نیاز شاہ
پونچھ//دفعہ 35Aکو جموں و کشمیر کی پہچان قرار دیتے ہوئے سماجی کارکن عبدالرشید شاہ پوری نے کہا ہے کہ ریاست کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ اسی دفعہ کے تحت الحاق ہوا ہے جس کے ہٹانے سے کشمیر اور ہندوستان کا رابطہ ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ ریاست کی خصوصی آئنی پوزیشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی بھول کر بھی کوشش نہ کی جائے جس سے ریاست میں خون خرابہ پیدا ہو جائے گا اور ملک کے کئی ٹکڑے ہو جائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ عدالت عظمیٰ نے ہمیشہ ملک میں امن و امان بحال رکھنے کیلئے جرعت مندانہ فیصلے لئے ہیں، اور اس معاملہ میں بھی عدالت عظمیٰ ملک کی سالمیت کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر ریاست کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو ہندوستان جموں و کشمیر سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا