ایک ہفتہ کے تعطل کے بعد پونچھ راولاکوٹ بس سروس دوبارہ بحال

0
0

17مسافروں سے حدِ متارکہ عبور کی
سید نیاز شاہ
پونچھ// پلوامہ دہشت گرد حملے کے بعد پونچھ سے راولاکوٹ کے لئے راہ ملن بس سروس معطل کردی گئی تھی اور ساتھ ہی ساتھ یہاں سے تجارت بھی نہیں ہوا تھا گزشتہ ہفتے نہ ہی پونچھ راولاکوٹ تجارت ہوا اور نہ ہی مسافر گاڑی نے سرحد عبور کی تاہم ایک ھفتے کے تعطل کے بعد آج پونچھ سے راولاکوٹ کے لئے راہ ملن بس سروس سپورٹ سٹیڈیم سے دوبارہ بحا ل کردی گئی اس متعلق انچارج افسر جانگیرخان نے بتایا کہ نامساعد حالات کی وجہ سے گذشتہ ہفتے یہ گاڑی نہیں چل پائی تھی اور آج دوبارہ سے یہ بس سروس یہاں سے بحال کردی گئی ہے اس موقع پر لا زوال نے ہندوپاک کے کچھ لوگوں سے بات کی لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم سرحدوں پر امن چاہتے ہیں ہم دونوں طرف امن اور شانتی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ان لوگوں نے دونوں ممالک کی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ آپسی بھائی چارہ امن اور اتفاق کے لئے کام کریں اور سرحدوں کی کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کریں لوگوں نے دونوں اطراف کی حکومتوں سے یہ بھی اپیل کی کہ بس سروس کو لگاتار جاری رکھا جائے تانکہ ہم باآسانی اپنے عزیز اور اقربا سے ملاقات کر سکے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا