راجوری پولیس نے نوجوان کارکنان کو احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کیا
عمرارشدملک
راجوری //ریاست بھر کیساتھ ساتھ ضلع راجوری میں بھی افواہوں کا بازار گرم ہوتا نظر آرہا ہے اور مختلف سوشل میڈیا پر بھی الگ الگ افواہوں سے عام لوگوں میں کافی خوف پیدا ہورہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دفعہ 35A کو لیکر مختلف قسم کی افواہوں نے ماحول میں خوف پیدا کردیا ہے جس سے عام لوگوں میں بھی خوف پیدا ہوتا جارہا ہے اس سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے بھی سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدام اُٹھانے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ افواہ بازوں کےساتھ ساتھ ان لوگوں پر بھی کاروائی کی جائے گی جو سوشل میڈیا کا غلط استعمال کررہے ہیں ۔ وہیں راجوری قصبہ میں انٹطامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی حرکت کو فوری روکا جاسکے ۔اس دوارن قصبہ کے کچھ نوجوانوںنے حسن مرزا کی قیادت میں دفعہ 35 Aکے تحفظ میں گوجر منڈی راجوری میں احتجاج کی کوشش کی جس سے راجوری پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے روکا اور حسن مرزا اور دیگر نوجوانوں کو گرفتار کیا اور آخری اظلاع تک پولیس نے نہ ہی نوجوانوں کے رہا کیا اور نہ ہی کیس درج کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ضلع مجسٹریٹ راجوری نے دفعہ 144نافذ کیا اور سوشل میڈیا میں افواہوں کو پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا بھی حکم دئے ہیں تاکہ ضلع میں حالات قابو میں رہے اور آپسی بھائی چارہ بھی قائم رہے سکے ۔