ےو این این
بخارسٹ //رومانیہ میں ہزاروں افراد نے غیر جانبدار عدلیہ کے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بخارسٹ میں تقریبا دس ہزار افراد اس مظاہرے میں شریک تھے۔ یہ احتجاج سوشل لبرل حکومت کے عدلیہ میں اصلاحات کے تازہ منصوبوں کے خلاف کیا گیا۔ ناقدین کے مطابق حکومت عدلیہ کی سیاسی غیر جانبداری پر اثر انداز ہونا چاہتی ہے۔ آج پیر کو رومانیہ کے پانچ بڑے شہروں میں کئی روزہ ہڑتال بھی شروع ہو گئی ہے۔