امن کی تلاش میں ایک اورامن کھوگیا

0
0

کلگام میں مسلح تصادم:ڈی اپس پی امن ٹھاکرجان بحق

تصادم میں 2جنگجوبھی مارے گئے،پرتشددجھڑپوں میں متعددعام شہری زخمی

لازوال ڈیسک

کولگام ؍؍زمین کھاگئی آسمان کیسے کیسے ۔۔۔جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے تری گام میں ایت کے روزہوئی ایک مختصر جھڑپ میں ضلع ڈوڈہ کے کاستی گڑھ سے تعلق رکھنے والے جموں وکشمیرپولیس کے ڈی ایس پی آپریشن کولگام امن ٹھاکر نے اپنی زندگی کانذرانہ پیش کردیا۔اس مسلح تصادم میں 2جنگجو بھی ہلاک کئے گئے ہیں۔ تصادم کے دوران دو فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔تصادم کے دوران مقامی لوگو ں نے احتجاجی مظاہرے وپتھرائوکیاجس پرفورسزکی جوابی کارروائی میں کئی عام شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔تفصیلات کے مطابق جنوب کشمیر کے پہاڑی ضلع ترگام میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین خون ریز جھڑپ میں دوجنگجوہلاک کئے گئے ہیں ،اس آپریشن میں جموں کشمیرپولیس کے آپریشنل ڈی ایس پی امن ٹھاکر جان بحق ہوگئے ہیں جن کاتعلق ڈوڈہ ضلع کے کاستی گڑھ سے ہے۔گورنرستیہ پال ملک نے امن ٹھاکرکی شہادت پرانہیں شاندارخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے غمزدہ کنبے کیساتھ ہمدردی کااِظہارکیاہے۔ تصادم کے دوران تشدد پراتر آ ئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس و فورسز نے اشک آور گیس کے گولے داغے پیپر گیس پیلٹ گولیوں کااستعمال کر نے کے علاوہ ہو امیں گولیاں چلائی دس افرد زخمی چار کو نازک حالت میں سرینگر منتقل کیا گیا ۔34راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف جموں کشمیرپولیس کومصد قہ اطلاع ملی تھی کہ تری گام کولگام کے علاقے میں عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہے اطلاع ملنے کے بعد پولیس و فورسز نے علاقے کامحاصرہ کی اور تلاشی کاررو ائی شرو ع کی اس دوران علاقے میں موجودجنگجوئوںنے پولیس و فورسز پربندوقوں کے دہانے کھول دیئے اور گولیاں چلائی جنگجوئوںکی ابتدا ئی حملے میں جموں کشمیر پولیس کا آپریشنل ڈی ایس پی جس کی شناخت امن ٹھاکر اور ایک فوجی افسر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرعلاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جموں کشمیر پولیس کا ڈی ایس پی زخموں کی تا ب نہ لاکردم توڑبیٹھا۔پولیس و فورسز کی جو ابی کارروا ئی کے دوران 2جنگجوہلاک ہوگئے ۔پولیس و فورسز نے مزیدکمک طلب کر کے جنگجوئوں کے خلاف بڑے پیمانے پرآ پریشن شروع کردیا ۔ادھرپولیس و فورسز کی جانب سے جنگجوئوںکے ساتھ جھڑپ کی خبر پھیلتے ہی سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان سڑکوں پرآ ئے اور جھڑپ کی جگہ کو رخ کرنے لگے پولیس و فورسز نے نوجوانوں کو روکنے کی کوشش کی جس پروہ مشتعل ہوئے اور انہوں نے سنگ کااستعمال کیا۔تشد پراتر اآئی بھیڑکومنتشر کرنے کیلئے پولیس و فورسز نے اشک آور گیس کے گولے داغے پیپرگیس اور ؛پیلٹ گولیوںکا استعمال کیاجب کہ چاروں طرف سے سنگبازی شدت کیساتھ جاری رہنے کے بعد پولیس و فورسز نے ہو امیںگولیاں چلائی ۔عین شاہدین کے مطابق پولیس و فورسز کی جانب سے پیلٹ گولیاں اور ہو امیںگولیاں چلانے کے دوران دس افراد زخمی ہوئے جن میںچار کونازک حالت میںعلاج کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا ۔عین شاہدین کے مطابق پیلٹ گولیاں لگنے سے نصف درجن کے قریب افرد زخمی ہوئے جن میں ایک کی آ نکھوں یں بھی پیلٹ گولیوں پیوست ہوگئی اور اس سے تشویش ناک حالت میں سرینگر منتقل کیا۔دریں اثنا پولیس نے اس با ت کی تصد یق کی کہ مصد قہ اطلاع ملنے کے بعد تری گام کولگام کا محاصر ہ کیا اور چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے پولیس و فورسز پرگولیاں چلائی جس کیوجہ سے گولوں کا تبادلہ شروع ہوا ۔گورنر ستیہ پال ملک نے کلگام ضلع کے تُری گام علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران ڈی ایس پی امن ٹھاکر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ گورنر نے مہلوک افسر کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کرتے ہوئے اُن کے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی ظاہر کی ہے ۔ گورنر نے اس جھڑپ میں زخمی ہوئے دیگر اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا