کٹرہ کے وشوائتم یوگ آشرم کٹرہ میں طبی کیمپ کا ہوا اہتمام

0
0

پیشہ وارانہ نمائش امراض قلب میں ایک بڑے خطرے کا عنصر ثابت ہو سکتی ہے :ڈاکٹر سوشیل شرما
لازوال ویب ڈیسک
جموں عوام کو امراض قلب کے متعلق جانکاری فراہم کرنے کے سلسلے میں ڈاکٹر سوشیل شرما ہیڈ شعبہ قلب جی ایم سی جموں اور ان کی ٹیم نے وشوائتم یوگ آشرم کٹرہ میں اخبار فروشوں ایسو سی ایشن صوبہ جموں کے اشتراک سے ایک روزہ طبی کا انعقاد کیا جہاں 250کے لگ بھگ مریضوں کو طبی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مفت ادویات اور مشورات بھی دئے گئے۔اس موقع پر ڈاکٹر سوشیل شرما نے مریضوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ وارانہ نمائش امراض قلب میں ایک بڑے خطرے کا عنصر ثابت ہو سکتی ہے ۔انہوں نے اخبار فروشوں جو صبح سویرے ہی اپنے روزگار پر لگ جاتے ہیں کی جانب مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اخبار فروش بھی کارڈیک واقعات کے خطرات کا نشانہ بن رہے ہیں ۔اس موقع پر آل انڈیا نیوز پیپر ڈسٹریبیوشن ویلفیئر ایسو سی ایشن کے منتظمین سنجیو کیرنی چیئرمین، کیول کرشن، راجپال ورما، مکیش ساہنے، نچھل سنگھ، رمیش کمار و دیگران نے ڈاکٹر سوشیل اور ان کی ٹیم کا طبی کیمپ منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔وعلاوہ ازیں اس موقع پر ڈاکٹر کیول شرما، ڈاکٹر راکیش کمار، پیرامیڈکس اور رضاءکاروں میں راگھو راجپوت، شام کنڈل، وکاس کمار، گورو شرما، ہروندر سنگھ، امن گپتا، اکشے کمار، چند پربھا، نرندر مینگی، راجیو ووہرہ اورراج کمار نے اپنی خدمات انجام دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا