یواین آئی
جموںجموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زیرتعمیر ایک ہا ئیڈرو بجلی پروجیکٹ پر کام کررہے دو انجینئر کھسکتے چٹانوں کی زد میں آکر جان بحق ہوئے ہیں۔ پولیس کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ میں زیر تعمیر پاکل ہائیڈرو بجلی پروجیکٹ جمعہ کی شب کو چٹانوں کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں جے پی کمپنی سے وابستہ دو انجینئرس زندہ دفن ہوکر موقعہ پر ہی ازجان ہوئے۔ مہلوک انجینئروں کی شناخت گرمیت سنگھ ساکن جموں اور وجے کمار ساکن ادھم پور کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور دوسرے لوگوں نے دونوں کی لاشوں کو ملبے سے بر آمد کیا ہے۔