سرجیت سنگھ سلاتھیہ اور رمن بھلہ نے عوام سے کی ووٹ کی اپیل
لازوال ڈیسک
وجے پورنیشنل کانفرنس کے ریاستی سیکریٹری و سابق وزیر سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے یہاں وجے پور کے رام گڑھ، سوانکا ، برجانے اور بڑی براہمنہ میں عوامی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے منقسم طاقتوں کو علیحدہ کرنے کے لئے ووٹنگ کی فیصلہ کن جنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نفرت کی سیاست جموں و کشمیر کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور مختلف فرقوں کے درمیان بد اعتمادی کے پیش نظر ریاست کے لوگ ایک امید کے ساتھ سیکولر قوتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔سلاتھیہ نے اس دوران جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ انتخاب سے کانگریس امیدوار رمن بھلہ کی کامیابی کیلئے عوام سے ووٹ کی اپیل کی ۔اس دوران رمن بھلہ نے بھی عوام سے تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی خراب پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو دھکیل دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپامکمل طور پر ریاست کو چلانے میں ناکام رہی ہے اس موقع پر رمن بھلہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کو ووٹ دینے اور ان کی حمایت کرنے کے لئے اپیل کی اورکہا کہ وہ لوگوں کی حقیقی خواہشات کا اظہار کرےں گے ۔