یواین آئی
نئی دہلی؍؍ہندوستان نے پلوامہ پرحملہ کے سلسلہ میں پاکستان کو بے نقاب کرنے کی سفارتی مہم ہفتہ کو بھی جاری رکھی اور اس حملہ میں ہاتھ ہونے سے اس کیانکار کو مسترد کر دیا۔خارجہ سکریٹری وجئے گوکھلے نے مسلسل دوسرے دن کچھ اور ممالک کے ہندوستان میں موجود سفارتکاروں سے بات کی اور انہیں پلوامہ حملہ اور اس میں پاکستان کیرول سے آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ مسٹر گوکھلے نے آج خلیجی تعاون کونسل، وسطی ایشیا اور افریقی ممالک کے سفارتکاروں سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق، خارجہ سکریٹری گوکھلے اور دیگر سینئر حکام نے اس حملہ میں رول سے پاکستان کے انکار کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے قومی پالیسی کے ہتھیار کے طور پر دہشت گردی کے استعمال میں پاکستان کے رول کی وضاحت کی۔اس سے پہلے جمعہ کو مسٹر گوکھلے نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان، جرمنی اور جاپان جیسے ہندوستان کے پارٹنر ممالک کے سفارتکاروں سے بات کر کے انہیں پلوامہ حملہ میں پاکستان کے رول سے آگاہ کیا تھا۔جمعہ کودیر رات ہندوستان نے کہا تھا کہ پلوامہ حملہ کی جانچ پڑتال کی پاکستان کی مانگ دکھاوا ہے کیونکہ حملہ کو انجام دینے والے خود کش حملہ آور نے ایک ویڈیو میں خود کو جیش محمد کا رکن بتایا تھا۔