پانی کا ٹینک تو بنا، پانی سپلائی کرنا محکمہ بھول گیا

0
0

ٹینک شو پیس کے طور پر ، عوام میں تشویش
ونے شرما
ادھمپور// تحصیل مجالتا چوٹ پنجیاںگاو¿ں میں 2003 میں پی ایچ ای محکمہ کی طرف سے پانی کی ٹینک بنایا تھا اور اس ٹینک کے بننے سے 300 گھروں کو پانی کی سہولت ملنی تھی، لیکن محکمہ کی لاپرواہی کے چلتے لاکھوں روپے سے تیار وہ واٹر ٹینک ایک شوپیس بن کر رہ گیا تو تھا اس واٹر ٹینک کے بنے ہوئے 16 سال کا وقت ہو گیا، اور محکمہ کی طرف سے نہ لوگوں کے گھروں میں پانی کے کنکشن دئے اور نہ ہی تعمیر میں کام کرنے والوں کو اجرت ملی، اس موضوع پر چوٹ پنجیاں علاقے کے سماجی کارکن رمیش سنگھ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا اگر محکمہ کی طرف سے لاکھوں روپے خرچ کر یہ ٹینک بنانا ہی تھا تو اس کا فائدہ غریب عوام کو بھی ملنا چاہئے تھا ،انہوں نے ضلع کمشنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واٹر ٹینک سے 300 گھروں میں پانی کے کنکشن دئے جائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا