ضلع لیگل سروس اتھاڑتی جموں کی جانب سے بیداری پروگرام منعقد
لازوال ڈیسک
جموں//ضلع لیگل سروس اتھارٹی جموںکے زیر اہتمام آج یہاں ہائر اسکنڈری اسکول پلوڑہ جموں میں ایک بیداری کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ، اس موقع پر اتھارٹی کی جانب سے اسکولی طلاب کو اپنے معاشرے کے تئیں بیدار رہنے اور اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے مختلف طریقوں سے روشناش کروایا گیا۔ جبکہ اس دوران ڈی ایل ایس اے کے سیکریٹری نوشاد احمد خان نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو زیادہ سے زیادہ پیڑ لگانے چاہئے ، انہوں یہ بھی کہا ہمیں نجی گاڑیوں کے بجائے سرکاری گاڑیوں کو استعمال میں لانا چاہئے ، تاکہ ہوا کو آلودگی سے بچایا جائے ، علاوہ ازیں پانی کی افادیت اور اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہوں پانی کوآلودگی سے بچانے کی تلقین بھی کی ، اور ساتھ ہی انہوں ماحول کو صاف رکھنے پر بھی زور دیتے ہوئے طلاب کو بیدار کیا ۔واضح رہے اس موقع پر ان کے علاوہ رسورس پرسنز کے طور پر محترمہ انو شرما ، لکچرار ماحولیاتی سائنس گورنمنٹ گاندھی نگر جموں اورماسڑٹرینر ایڈوکیٹ جیوتی شرما بھی موجود تھیں،۔ علاوہ ازیں اس دوران بڑی تعداد میں اسکولی طلاب اور اسکول انتظامیہ نے بھی شمولیت کی ۔