لازوال ڈیسک
نئی دہلی2019میں آنے والے لوک سبھا انتخابات میں نوجوانوں کی جانب سے ادا کیا جانے والا کردار اہم مانے جائے گا جبکہ کئی نوجوان لیڈر اس سے قبل انتخابی مہم میں اپنی بہتر ین کارکردگی دکھا چکے ہیں اور آئندہ انتخابات میں بھی ان نوجوان لیڈران کا کردار اہم مانا جا رہا ہے ۔اس ضمن میں کئی طرح کی افواہیں بھی منظر عام پر آ رہی ہیں کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین لیڈر کنہیا کمار بیگو سرائے لوک سبھا حلقہ انتخاب سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی ٹکٹ پر انتخابات لڑیں گے ،ہردیک پٹیل راج کوٹ سے انتخابات لڑیں گے ،جگنیش میوانی بھاجپا کو شکست دینے کیلئے گجرات سے قسمت آزمائیں گے جبکہ ہردک پٹیل گجرات سے اور سلمان نظامی جنہوں نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں وزیر اعظم ہند نریندر مودی پر بھی تنقید کی تھی مہاراشٹر سے انتخابات لڑیں گے اور ملک کی انتخابی مہم میں اہم کردار ادا کریں گے ۔واضح رہے نظامی نے حال ہی میں اویسی برادر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔