شدید بارشوں اور برف باری کی وجہ سے لوگوں کا جینا محال

0
0

لورن کے ابراہیم لون کے گھر کا حال بے حال، انصاف مو¿منٹ کارکنان کے دورہ لورن
تو صیف رضا گنائی
منڈی//حالیہ شدید بارشوں اور برف باری کی وجہ سے پونچھ کے بالائی علاقوں میں لوگوں کا جینا کافی مشکل ہو چکا ہے۔ جانکاری کے مطابق بارشوں کی وجہ سے لوگوں کے کئی مکانات گر گئے ہیں اور کئی لوگ بے گھر ہو گئے ہیں جن کا کوئی بھی پرسان حال نہیں۔ لورن سے سب کی طرف جانے والی سڑک پر پہلے کلومیٹر میں ہی برلب سڑک موجود محمد ابراہیم لون کا مکان ناقابل رہائش ہو گیا ہے اور اپنے بال بچوں کے چھپانے کیلئے بھی ابراہیم کے پاس جگہ نہیں ہے۔ جموں و کشمیر انصاف مو¿منٹ کے سرگرم کارکنان نے چیئر مین جاوید اقبال ریشی کی قیادت میں جائے وقوعہ کا دودہ کر وہاں ان کی پریشانی کو دیکھا۔ ابراہیم لون نے اس موقع پر زرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس نے اس معاملہ کو محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے متعلقین تک پہنچایا تاہم کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی پھر انہوں نے محرک تنظیم کے سربراہ جاوید ریشی سے بات کرکے انکو اپنی فریاد سنائی جس پر جاوید ریشی نے ایڈوکیٹ شباب کاظمی اور کارگزار جنرل سیکریٹری تنویر احمد کے ہمراہ وہاں کا دورہ کر حالات سے آگاہی حاصل کی، انہوں نے کہاکہ ابراہیم کے ساتھ سخت ناانصافی کی جارہی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے اس موقع سے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے ایکزیکٹیو انجنئیر، تحصیلدار منڈی ظہیر رانا کے ساتھ معاملہ کو اٹھایا جنہوں نے فی الفور مشین لگا کر نالی نکال کر موصوف کے ساتھ انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ ابراہیم لون نے انتباہ دیا کہ اگر اس کے مکان کو محفوظ کرنے کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو وہ سڑک بند کر احتجاج کریں گے، جس کی حمایت کی انصاف مو¿منٹ نے بھی یقین دہانی کرائی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا