کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو پہلو: مایاوتی

0
0

یواین آئی
لکھن¶:// عام اتنخابات سے قبل اقلیتوں کو اپنی جانب مائل کرنے میں مشغول بہوجن سماج پارٹی سربراہ مایاوتی نے کانگریس اور بی جے پی کو ایک ہی سکے کے دو پہلو قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کو دونوں پارٹیوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے ۔محترمہ مایاوتی نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا“ مدھیہ پردیش میں کانگریس حکومت نے سابقہ بی جے پی حکومت کی طرح گﺅ کشی کے شک میں مسلمانوں پر راسوکا کے تحت کاروائی کر رہی ہے تو اب اترپردیش کی یوگی حکومت نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 14 طلبا پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے اک دم صاف ہے کہ کانگریس اور بی جے پی کا رویہ اقلیتوں خاص کر مسلمانوں کے تئیں کیسا ہے ۔ دونوں ہی پارٹیوں نے دہشت پھیلانے کا کام کیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ اب لوگوں کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ دونوں حکومتوں میں کیا فرق ہے ۔دلجسپ بات یہ ہے کہ بی ایس پی نے مدھیہ پردیش کی کانگریس حکومت کو اپنی حمایت دے رکھی ہے حالانکہ اترپردیش میں عام انتخابات کے پیش نظر سماجوادی پارٹی(ایس پی) کے ساتھ اتحاد کر کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرنے والی محترمہ مایاوتی نے کئی مواقع پر کانگریس کی پالیسیوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔یواین آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا