ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے خصوصی مداخلت کی اپیل
لازوال ڈیسک
سرنکوٹ// موسم سرما میں بجلی کی عدم دستیابی جہاں پوری ریاست میں پائی جا رہی اور ریاست بھر میں بجلی کا بحران پایا جا رہا ہے وہیں تحصیل سرنکوٹ اور گردونواح علاقاجات میں بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام شدید مشکلات میں ہیں۔سرنکوٹ میں نوجوانوںنے بجلی کی عدم دستیابی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ موسم خراب ہونے پر کئی دن بجلی غائب رہتی ہے جس سے عوام گوناگوں مشکلات کا شکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے سے سب سے ذیادہ نقصان اسکولی بچوں کا ہو رہا ہے جن کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے اور بچوں کا مستقبل تاریکی کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادیو سے پرزور اپیل کی ہے کہ بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ لوگوں کو شدید سردی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر آئندہ دنوں میں بجلی کا نظام بہتر نہ کیا گیا تو اس صورت میں احتجاج کیا جائے گا جسکی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی۔