منڈی کے متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر،محکمہ سست روی کا شکار

0
0

ضلع ترقیاتی کمشنر محکمہ بجلی کا نوٹس لیں:عوام
ریاض ملک
منڈیمنڈی کے تمام بالائی علاقوں میں بجلی کا نظام کئی دنوں سے متاثر ہے – واضح رہے ساوجیاں لورن کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ اڑائی ،مارکوٹ، چکھڑی، ڈنوگام ،براچھڑ وغیرہ میں گزشتہ دنوں برف باری سے بالائی علاقوں میں بجلی کا نظام ب±ری طرح متاثر ہوا جہاں تاریں ٹوٹ گئیں ہیں، بجلی کے کھمبے اور سبز دختوں پر باندھی گئی تاریں بھی تباہ ہوئی ہیں،کئی جگہوں پر ٹرانسافارمر ہی گر چکے ہیں لیکن بجلی انتظامیہ بڑی سست روی سے کام میں لگی ہوئی ہے جس سے عوام سخت نالا ںہے – اس ضمن میں کئی لوگوں نے کہا کہ لائین مین تماشاہی بنے رہتے ہیں جبکہ ڈیلی ویجر ملازمین کو استعمال کیا جارہاہے – ان کے علاوہ لیبر کا کوئی انتظام نہیں ہے وہی۔ڈیلی ویجر ملازمین جنہیں اجرت وغیر نہیں ،مستقلی بھی نہیں لیکن محکمہ کے بڑے ملازم انہیں استعمال کررہے ہیں جو سخت ناانصافی اور زیادتی ہے اور جب لوگ انہیں کام کا کہتے ہیں تو وہ جواب دے دیتے ہیں کہ ہمیں کون سی تنخواہ ملتی ہے -عوام کو ایک جانب بجلی کے بل محکمہ اندازے سے ہی سر تھونپ رہے ہیں دوسری جانب بجلی کا نام و نشان نہیں ہے – عوام نے کہا اس سے قبل بھی لوگوں نے محکمہ بجلی کے بجلی کھمبے چڑھانے اور کھڑے کیے جانے کا کام کیا مگر آج تک ان مزدورں کو مزدوری تک نہ دی گئی ہے – انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد محکمہ بجلی کا سخت نوٹس لیں تاکہ دیہی علاقوں میں بجلی کا نظام بحال ہوسکے –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا