سی آر پی ایف جونواں پر حملہ بزدلانہ حرکت، منھ توڑ جواب دیں گے : جیٹلی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی،// مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے جموں وکشمیر میں پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ میں سی آر پی ایف کے قابلے پر دہشت گردانہ حملے کو بزدلانہ حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پورا ملک شہید خاندانوں کے ساتھ ہے۔ اونتی پورہ  میں اس حملے میں 20 جوان شہید اور بڑی تعداد  میں زخمی ہوئے ہیں۔ مسٹر جیٹلی نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حرکت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں شہید جوانوں کو پورا ملک سلام کرتا ہےاور مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ دہشت گردوں کی اس بزدلانہ حرکت کے لئے سبق سکھانے کا عزم کرتے ہوئے مسٹر جیٹلی نے حملے  میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر خزانہ پیوش گوئل نے بھی حملے پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر جوان شہید ہوئے ہیں۔ میری دلی تعزیت حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔
امور خارجہ کے وزیرمملکت اور سابق آرمی چیف  وی کے سنگھ نے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک جوان اور ہندوستان کا شہری ہونے کے ناطے اس بزدلانہ حرکت کو دیکھ کر ان کا خون کھول رہا ہے ۔مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا