لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

0
0

یواین آئی

نئی دہلیسولہویں لوک سبھا کا آخری اجلاس بدھ کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہو گیا۔صدر کے خطاب کے ساتھ 31 دسمبرسے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس میں کل 10سیشن ہوئے جن میں مالی سال 2019-20 کے پہلے چار ماہ کے لئے علی الحساب مطالبات ، فنانس بل 2019، چٹ فنڈ جیسی غیر منضبط جمع منصوبوں کو غیر قانونی ٹھہرانے والا بل اور جلیاںوالا باغ یادگاری ٹرسٹ ایکٹ میں ترمیم سے متعلق بل منظور کردیا گیا ہے۔گزشتہ چند اجلاس کی طرح یہ سیشن بھی کافی ہنگامہ خیز رہا۔ ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال میں مرکزی چانچ بیورو اور کولکتہ پولیس کے درمیان تصادم کو لے کر ایوان میں ہنگامہ کیا۔ اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے ایک بار پھر رافیل کے معاملے پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی اورہنگامہ کیا۔ تیلگودیشم پارٹی کے ارکان نے آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے اور ریاست کے لئے ریلوے زون اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی مانگ کو لے کر ہنگامہ کیا۔یہاں تک کہ 16 ویں لوک سبھا کے آخری دن بھی ترنمول کانگریس، سماجوادی پارٹی اور کانگریس کے ارکان نے ایوان میں ہنگامہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا