تقسیم کی سیاست طبقاتی جنگ کا باعث بن سکتی ہے :دویندر رانا

0
0

کہا ریاست میں ترقی کی رفتار مفلوج ہو کر رہ گئی ہے
لازوال ڈیسک
جموںجموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے یہاں حلقہ انتخاب نگروٹہ کی پنچائت چروٹا میں پارٹی کارکنان سے ایک اجلاس کے دوران بھاجپا پر وار کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم کی سیاست طبقاتی جنگ کا بعث بن سکتی ہے جس سے ملک کی یکجہتی میں بھی فرق پڑ سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھاجپا نے مذہب اور ذات پات کے نام پر قوم کو تقسیم کرنے کے بعد گوتر کی ایک نئی جہت کا اضافہ کیا ہے۔موصوف نے کہا کہ بھاجپا کی منقسم سیاست سے قوموں میں بد اعتمادی پیدہ ہوتی ہے۔رانا نے کہا کہ ریاست کی گورننس کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے جس سے ترقی کی رفتار مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔اس موقع پر سوم ناتھ کھجوریہ، انگریز سنگھ، ڈاکٹر سبھاش، کاکا رام، اشوک کمار و دیگران موجود تھے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا