جنوبی افریقہ کے شہری کی ایس ایم وی ڈی نارائن ہسپتال میں ہائی رسک سرجری انجام دی گئی

0
0

سرجری انجام دینے کے چار روز بعد مریض اپنے گھر کو جنوبی افریقہ روانہ ہوئے
لازوال ڈیسک
جموںجنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے شانتی سنگھ جو اپنی بیٹی شیون سنگھ کے ہمراہ شری ماتا وشنو دیوی شرائن پر حاضری دنے آئے تھے کی یہاں ایس ایم وی ڈی نارائن اسپتال میں ہائی رسک آرتھوپیڈک سرجری انجام دی گئی ۔واضح رہے جب موصوف درشن کرنے کے بعد ہیلی پیڈ کی جابنب رواں تھے تو انہیں گر کر ایک چوٹ آگئی جنہیں ایس ایم وی ڈی نارائن اسپتلا کٹرہ میں منتقل کیا گیا اور جہاں بنیادی عاج و معالجہ کے بعد انکی ہائی رست آرتھوپیڈک سرجری انجام دی گئی ۔اس ضمن میں ڈاکٹر وکاس پادھا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سرجری کو انجام دینے میں جدید تکنیک کا استعمال کیا گیا اور ہمیں خوشی ہے کہ ان کی سرجری انجام دینے کے بعد وہ خود چل کر واپس گھر کو لوٹے۔وہیں مریض کی بیٹی ڈاکٹر شیون سنگھ نے جنوبی افریقہ پہنچ کر ایک ای میل کے ذریعے ڈاکٹر وکاس پادھا کو مطلع کیا کہ شانتی سنگھ کسی تکلیف کے بغیر گھر کو پہنچ گئے ہیں اور یہاں کے ڈاکٹروں نے بروقت انجام دی جانے والی سرجری کی سراہنا کی ہے۔اس سلسلہ میں سی ای ا و۔ایس ایم وی ڈی نارائن ہسپتال کٹرہ کے سی ای او ڈاکٹر ایم ایم ہرجائی نے کہا کہ شانتی سنگھ کی سرجری پر آنے والے اخراجات شری ماتا وشنو دیوی شرائن بورڈ کی جانب سے پالیسی کے مطابق ادا کئے گئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا