کانفرنس کا انعقاد امریکی ریاست میساچیوسٹس میں ہارورڈ بزنس سکول اور ہارورڈ کینیڈی سکول کے طلبا نے کیاہے
ےواین این
نیویارک//بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کے خلاف”می ٹو“ مہم کا آغاز کرنے والی اداکارہ تنوشری دتا کو ہارورڈ بزنس سکول میں خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔تنوشری دتا کچھ عرصہ قبل نیویارک منتقل ہوچکی ہیں اور اب انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ انہیں امریکہ کے معروف ہارورڈ بزنس سکول میں خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔ تنوشری دتا کو امریکی ریاست میساچیوسٹس میں قائم ہارورڈ بزنس سکول میں 16 فروری کو منعقد ہونے والی فلیگ شپ انڈیا کانفرنس میں خطاب کیلئے مدعو کیاگیا ہے جس کا انعقاد ہارورڈ بزنس سکول اور ہارورڈ کینیڈی سکول کے طلبا نے کیاہے۔