لیبیا کی سرکاری فوج نے الشرارہ آئل فیلڈ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا

0
0

 

بغیر لڑائی مکمل کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد وہاں پرکام کرنے والے عملے کو محفوظ کرلیا،لیبی فوج
ےواین این
طرابلس //لیبیا کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے الشرارہ آئل فیلڈ کی تمام تنصیبات کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ اس کارروائی میں آئل فیلڈ کی انتظامیہ نے فوج کی بھرپور معاونت کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبی فوج کے ترجمان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ مسلح افواج نے بغیر کسی لڑائی کے الشرارہ آئل فیلڈ کا مکمل کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کے لینے کے بعد وہاں پرکام کرنے والے عملے کو محفوظ کرلیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں آئل فیلڈ کی انتظامیہ نے فوج کی بھرپور معاونت کی۔درایں اثناءلیبی فوج کے آپریشن کنٹرول روم کے انچارج میجر جنرل عبدالسلام الحاسی نے کہا کہ فوج نے الشرارہ آئل فیلڈ، اس کے تیل کے تمام کنووں، پائپ لائنوں اور دیگر اہم تنصیبات کو مکمل طورپر اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئل فیلڈ کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی ہے تاکہ شدت پسندوں کے حملوں سے اسے بچایا جا سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا