آنے والے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں نورنگ کانگریس پارٹی حصہ لینے کے لئے پرعزم

0
0

آر جے بشیر
جموں جموں کشمیر میں قومی سطح کی پارٹی کی شکل میں نورنگ کانگریس پارٹی نے قدم رکھا ۔اس ضمن میں پارٹی کے صدر شیخ جلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ساتھ بھارتی جنتا پارٹی نے جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بھی دھوکا کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ نوٹ بندی کا مسئلہ پیش آیاجس کے بعد بھارت میں کافی لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں ۔ پارٹی کے قومی صدر شیخ جلیل نے مزیدکہا جموں کشمیر میں آئندہ انتخابات میں نورنگ کانگریس پارٹی جموں کشمیر کی تمام چھ پارلیمانی اور 87 اسمبلی نشستوںپر حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔وہیں پارٹی صدر نے کہا 25 تاریخ کو جموں اور کشمیر میں ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں بھارت کے نورنگ کانگریس پارٹی کے لیڈران تشریف لائینگے۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے لیکن بھاجپا سرکار جموں کشمیر کے مسئلہ کو حل کرنے کے بجائے اس مسئلہ کو طول دینے میں مصروف ہے اور اگر مسئلہ کشمیر حل ہو جاتا ہے تو بھاجپا اور تمام سیاسی جماعتوں کو ووٹ حاصل کرنے کے لئے کوئی مدعا نہیں بچے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا