اقوام متحدہ ایک کروڑ 20لاکھ یمنی باشندوں کو خوراک کی فراہمی کے لیے کوشاں

0
45

فلورملوں سے آٹے کی طلب میں مسلسل اضافہ مگر شہریوں کوان تک رسائی میں پانچ ماہ سے مشکلات کا سامنا ہے،بیان
ےواین این
نیویارک //اقوام متحدہ نے خبردارکیا ہے کہ مغربی ساحلی شہر الحدیدہ میں مِلوں اورعالمی ادارہ خوراک کے گوداموں میں رکھا اناج کے خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس اور ہنگامی امدادی امور کے رابطہ کارمارک لوکوک نے یمن کی صورت حال کے حوالے سے ایک مشترکہ انتباہی بیان جاری کیا ۔عالمی عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ الحدیدہ میں آٹے کی ملوں سے آٹے کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ شہریوں کوان ملوں تک رسائی میں پانچ ماہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ وہ یمن میں ایک کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو خوراک کی فراہمی کے پروگرام پرعمل پیرا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا