راہل کا مہنگائی کے سلسلے میں حکومت پر طنز

0
0

نئی دہلی،// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مہنگائی کے سلسلے میں سطروں کی نظم میں حکومت پر سخت طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے لئے خوشحالی کا محل بنانے میں مصروف ہے اور عوام مہنگائی کی مار سے پریشان ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’راجہ کرے محل کی تیاری،پرجا بیچاری مہنگائی کی ماری۔‘‘
اس کے ساتھ ہی انہوں نے میڈیا کے کچھ ٹویٹ کا ذکر کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول ہوگئی ہیں اور پانچ دن میں ان کی شرح 3.20 روپے فی لیٹر بڑھی ہے جبکہ گھریلو سلینڈر کی قیمت 50 روپے تک مہینگی ہوگئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا