پنچائت سیال جٹا کا وفد ضلع ڈپٹی کمشنر سے ملاقی

0
0

علاقہ کے درپیش مسائل سے آگاہ کروایا
ونے شرما
ادھمپور//پنچائت سیال جٹا کے سابق سرپنچ منشی کی قیادت میں نائب سرپنچ اور پنچوں کا ایک وفد پنچایت کے پانی، سڑک، اسکول اور آبپاشی وغیرہ مسائل کو لے کر ضلع ڈپٹی کمشنر رویندر کمار سے ملا اور اپنے مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے ایک میمو بھی سونپا ، اس قع پر لوگو ںنے بتایا کہ ان کی پنچایت کے لوئر منگیوٹ کے ایس سی محلہ میں آج تک پانی کی پائپ لائن نہیں بچھائی گئی ہے جس کی وجہ مقامی لوگ پانی کے لئے کسو دور جاتے ہیںاور کئی قسم کے مسائل کا سامنا کر رہے ہے اس کے علاوہ سلمےڈی کی پائپ لائن بہت پرانی ہو جانے کی وجہ سے بہت نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے ماہ میں صرف ایک یا دو بار بار ہی پانی نصیب ہوتا ہے لوگوں نے ایس سی محلہ میں پائپ لائن بچھانے اور سلمےڈی کی پائپ لائن کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ سابق ممبر اسمبلی پون گپتا کی طرف سے ان پنچایت میں اس سی ڈی ایف سے بنائے گئے پچاس ہزار گیلن پانی کے ٹینک کے کنکشن بھی جلد دینے کا مطالبہ کیا ۔لوگو ںنے بتایا کہ ان کے علاقے کی کرنا منگیوٹ سڑک کی حالت بھی بہت قابل رحم ہو گئی ہے لوگو ںنے اس سڑک کو ٹھیک کرنے کی بھی مانگ کی لوگو ںنے بتایا کہ ان کی پنچایت میں واقع ہائیر اسکنڈری اسکول میں کافی کمرے نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے طلباءکو بڑا مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس کے علاوہ اسکول کے لئے کوئی کھیل کے میدان بھی نہیں ہے ۔لوگوں نے اسکول میں اضافی کمرے بنانے اور کھیل کے میدان بنانے کی بھی مانگ کی ۔ اس کے علاوہ لوگوں نے بتایا کہ پنچایت میں بنی پی ایم جی ایس وائی کی سڑک کی تعمیر کی وجہ سے یہاں بنی نہر کے جگہ جگہ سے ٹوٹ جانے کی وجہ آب پاشی کی وجہ سے سے لوگ کھیتی باڑی بھی نہیں کر پا رہے ہیںلوگو ںنے ٹھنڈی کی مرمت کی بھی مانگ کی۔اس موقع پر ضلع ڈپٹی کمشنر رویندر کمار نے وفد کی باتوں کو بڑے احتیاط سے سنا اور تمام مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا