تھرو پرانہ جندر میں پل نہ ہونے کے کارن مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا

0
0

شوکت پرواز
ریاسی//تحصیل تھرو کے علاقہ پرانہ جندر ڈمی میں پل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ قوم کے خادم ریاض احمد لون نے روزنامہ لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ۔ پچھلے پانچ سالوں سے ہم لوگ ڈمی یا پرانہ جندر میں پل کا مطالبہ ہر محکمہ سے کرہے ہیں۔ لیکن کسی نے ایک نہ سنی۔ تھرو درماڑی کی رابطہ سڑک جو بدھن کو تھرو سے جوڑتی ہے۔ اس میں لگاتار آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتاہے۔تحصیل تھرو ہونے کی وجہ سے بدھن ،کوٹ ،لینچہ ،کوٹ کھٹا ،منگ ،ڈمی و کنڈی کے لوگوں کو تھرو جانہ پڑھتا ہے۔ واپس گاڑی پرانہ جندر نالے تک آتی ہے۔ پھر وہاں سے نالہ کراس کرنے کیلئے نہ تو سڑک پر پل ہے۔ اور نہ ہی کسی اور محکمہ کا پل ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو دربدر کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں۔ اسلئے خادم قوم لون ریاض نے ضلع صدر ریاسی سے گزارش کی کہ وہ محکمہ جنگلات، محکمہ پی ڈبلیو ڈی، یا محکمہ بلاک کے اعلی آفیسران کو حکم صادر فرمائیں کہ کسی نہ کسی محکمہ کی جانب سے پرانہ جندر میں پل تعمیر کروایا جائے۔ تاکہ عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا